• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے انفرااسٹرکچر کیلئے ٹینڈرز اور رقم کی ادائیگی کی تفصیلات طلب

کراچی (این این آئی)سند ھ ہائی کورٹ نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کیلئے ٹینڈرز اور رقم کی ادائیگی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے انفرااسٹرکچر کیلئے ورلڈ بنک اور حکومت سندھ تین ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال کے معاملے میں عدالت نے ٹینڈرز اور رقم کی ادائیگی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔سندھ ہائی کورٹ نے مزید کنٹریکٹ دینے سے بھی روک دیا اور کہا کہ پہلے جاری کنٹریکٹ کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ہرٹینڈر کی لاگت اور کام کی نوعیت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔کے ایم سی کی جانب سے طلحہ عباسی ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے مہلت طلب کرلی۔

ملک بھر سے سے مزید