• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ، امراض میں اضافہ

کراچی(پی پی آ ئی)کراچی کی فضاءخطرناک حد تک آلودہ ‘شہر میں بخار، نزلہ، کھانسی اور نمونیہ سمیت دمہ اور سانس کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسمیاتی بیماریوں نے جنم لے لیا ہے‘نمونیہ کے بھی یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں اور اسپتالوں کی ایمرجنسی مریضوں سے بھر گئی ہے۔

 تاہم قومی ادارہ برائے اطفال میں یومیہ آنے والوں بچوں کی تعداد بھی دگنی ہوگئی ہے۔

ماہر صحت ڈاکٹر عمر سلطان نے بتایا کہ فضائی آلودگی شہریوں کی صحت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں نمونیہ ، بخار ، نزلہ اور کھانسی عام ہوگیا جبکہ بڑوں میں بخار اور نزلہ سمیت دمہ و سانس کے امراض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہر صحت نے ہدایت کی کہ شہری اس موسم میں گھروں سے باہر ماسک لگا کر نکلیں اور گرم پانی کا استعمال کریں تاکہ گلے کی خرابی سے بچا جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید