• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی توجہ کلاشنکوف کلچرسے ہٹانے کے لیے 100 کرکٹ ٹورنامنٹس کرانے کا منصوبہ

کراچی(جنگ نیوز)براعظم افریقا میں بچوں کو کلاشنکوف کلچر سے توجہ ہٹاکر کرکٹ کی جانب راغب کرانے کے لیے پورے افریقا میں 100ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس بات کا انکشاف کرکٹ ایسوسی ایشن آف افریقا کے چیف ایگزیکٹو قاسم سلیمان نے میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ عسکریت پسندی کے خلاف سماجی اور معاشرتی ہتھیار ہے۔ جس نے یوگنڈا میں نوجوانوں اور بچوں کو 20سالہ خانہ جنگی کے مضراثرات سے سنبھلنے میں مدد دی۔
اہم خبریں سے مزید