• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصر اللّٰہ زیرے نے بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

کوئٹہ(پ ر) پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرےنے پارٹی وفد کے ہمراہ ٹراما سینٹر سول ہسپتال جاکر بلیلی بم دھماکے کےزخمیوں کی عیادت کی دریں اثناء انہوں نے بیان میں کہاکہ عرصہ دراز سے پشتونخواوطن اور اب جنوبی پشتونخوا کے مختلف شہروں میں دہشتگردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیںجس کی ہمیشہ پارٹی نے مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ ریاست ان دہشتگردوں کی کمین گاہوں اور مراکز کو ختم کرنے سے اجتناب کررہی ہےجس کی وجہ سے اب ایک با ر پھر دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید