• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا کا تمام ریکوری افسران کو دسمبر کے مہینے میں ٹارگٹ کے حصول کے لیے نادہندگان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم، منیجنگ ڈائریکٹر واسا جواد کلیم اللہ نے شعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ لیتے کہا ہے کہ واسا کی تمام تر آمدنی کا انحصار سیوریج اور واٹر سپلائی کے ماہانہ بنیادوں پر وصول ہونے والے بلوں پر ہے، واسا کے ٹیرف میں اضافہ نہ ہونے سے ادارے کو اس وقت شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، ملازمین کی تنخواہوں، پنشن سمیت دیگر اخراجات کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد، ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری عبدالمجید، محمد ارشد اور دیگر موجود تھے، دوسری جانب جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندہ ایکسپرٹ تاتساؤسے ملاقات کے موقع پر ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ ملتان میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجز کا سامنا ہے اور ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پرانی لائنوں کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) ملتان میں کراؤن فیلئیر کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے واسا ملتان سے تعاون کرے ۔
ملتان سے مزید