• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغبان ورکرز یونین کی احتجاجی تحریک 8ویں روز میں داخل، پی ایچ اے آفس میں احتجاجی کیمپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) باغبان ورکرز یونین سی بی اے پی ایچ اے ملتان کی جانب سے احتجاجی تحریک 8ویں روز میں داخل ہوگئی ہے، گذشتہ روز بھی پی ایچ اے آفس میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا ، مظاہرین نےچیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، مسلم لیگ ق پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا حفیظ اور مسلم لیگ ق خواتین ونگ ملتان کی جنرل سیکرٹری یاسمین خاکوانی ورکرز سے اظہاریکجہتی کی اوراحتجاجی کیمپ میں شرکت کی ۔ پی ایچ اے ملازمین کو رانا حفیظ نے یقین دلایا کہ وہ جلد وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات کر کے الاؤنس جاری کرنے کی اپیل کرینگے۔
ملتان سے مزید