• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہو ر (کرائم رپورٹرسے) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے4ایس ایچ اوز کوناقص کارکردگی پر کلوز کرنے سمیت 2کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر سعید انور کو پولیس لائنز کرنے کاحکم دے دیا جبکہ پولیس لائنز سے انسپکٹر حماد حسن ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی تعینات کردیا،اس کے علاوہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او پرانی انارکلی انسپکٹرفیض ربانی کو پولیس لائنزکلوز کر دیا گیا جبکہ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر وسیم عبیداللہ ایس ایچ او پرانی انارکلی تعینات کردیا ، ناقص کارکردگی پرایس ایچ او لوئرمال سب انسپکٹر زاہدمحمود کو پولیس لائنز کلوز کردیا جبکہ انچارج چوکی بائی پاس سب انسپکٹر احسن اقبال ایس ایچ او لوئرمال تعینات کردیا۔اس کے علاوہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او شادمان عثمان یونس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا اورپولیس لائنز سے انسپکٹر انتخاب شاہ ایس ایچ او بادامی باغ تعینات کردیا ۔
لاہور سے مزید