• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں پہلی بار کسی خاتون کیلئے پارلیمانی لیڈر بننے کا اعزاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں کسی خاتون کو پہلی مرتبہ پارلیمانی لیڈر بننےکا اعزاز حاصل ہوگیا،تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی خاتون رکن اسمبلی رعنا انصار کو اپناپارلیمانی لیڈر مقررکر دیا ہے ۔اس سے پہلے کنور نوید جمیل ایوان میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کے فرائض انجام دے رہے تھے وہ اس وقت علیل ہیں۔ منگل کو وقفہ سوالات کے بعد اسپیکر آغاسراج درانی اور ایوان میں موجود حکومت اور اپوزیشن کے تمام پارلیمانی و خواتین ارکان نے رعنا انصار کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعے کی دوپہر تک ملتوی کردیا گیا۔قبل ازیں سندھ اسمبلی اجلاس جمعرات کوآغاسراج درانی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید