• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی بدنامی کا مقابلہ کرنے والی چھاتی کے کینسر کی مریضہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ ماہر تعلیم گلناز ایاز نے جنوری 2011 میں شادی کی اور اسی سال ایک بچی کو جنم دیا۔ انہیں امید نہیں تھی کہ 2014 میں ان کی زندگی ایک المناک موڑ لے گی۔ ایاز نے جرمن خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہیں ان کی بائیں چھاتی میں چھوٹی سی گانٹھ محسوس ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع میں وہ اس سے نہیں گھبرائیں اور اپنی ماں کے پاس گئیں جنہوں نے کہا کہ یہ دودھ پلانے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا۔تمام ڈاکٹروں نے انہیں یقین دلایا کہ یہ گانٹھ دور ہو جائے گی لیکن اس سے ان کا خوف ختم نہیں ہوا۔
ملک بھر سے سے مزید