• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں، 24 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جانے کا امکان

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلہ میں خصوصی سیکورٹی کےحامل فیچرز والے واٹرمارک والے بیلٹ پیپرزاستعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، اس بار عام انتخابات کے لئے 24 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان ہے، ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہے .

گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 11کروڑ 82لاکھ تھی جبکہ اس تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے تاہم 2022تک ووٹرزبننے والے نوجوانوں کی تعداد کے بارے میں اعدادوشمار ظاہر نہیں کیئے گئے

عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا اور نہ ہی حتمی طور پر طے کیا جاسکا ہے موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی یا قبل ازوقت انتخابات ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید