• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی سے پوچھا اسمبلی توڑ رہے ہو، انہوں نے کہا اللّٰہ کے سپرد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبوں میں الیکشن ہونا عام انتخابات کیلئے ضروری ہے، سندھ اور بلوچستان حکومتیں فوری طور پر انتخابات نہیں چاہتی ہیں، نواز شریف اگلے انتخابا ت میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تو وہاں الیکشن کروادیں گے،پرویز الٰہی کے پاس پی ٹی آئی کے سوا کوئی سیاسی آپشن نہیں ہے، پرویز الٰہی سے پوچھا اسمبلیاں توڑ رہے ہو انہوں نے کہا اللّٰہ کے سپرد ہے، عمران خان الیکشن کمیشن کی توہین عدالت میں نااہل ہوسکتے ہیں، عسکری قیادت نے لاپتہ افراد کے مسئلہ کے ایک سے زیادہ حل تجویز کیے ہیں، سابق آرمی چیف نے تجویز دی کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمیں گرفتاری کا اختیار دیں جو پارلیمنٹ کے تابع ہو، سابق آرمی چیف کا خیال تھا لاپتہ افراد کے معاملہ پر پارلیمنٹ کو آگے قدم اٹھانا چاہئے، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ سیزفائر کا کوئی معاہدہ نہیں تھا، عسکری قیادت کے مطابق صرف انڈراسٹینڈنگ ہوئی تھی کہ وہ کارروائی نہیں کریں گے تو ان کیخلاف بھی کارروائی نہیں ہوگی، بلوچستان واقعہ کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تو اس سے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر حرف آئے گا،میرے خلاف ہیروئن کیس کرنے میں عمران خان ملوث ہے، میرے خلاف جھوٹے مقدمے سے اے این ایف کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید