• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کے خلاف شرانگیز مہم چلانا ملک دشمنی ہے، رحمت خان وردگ

پشاور(نمائندہ خصوصی)تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے تقرریوں اور سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف نفرت پھیلانے اور شرانگیز مہم چلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے خلاف شرانگیز مہم چلا کر بھارت کے عزائم کو تقویت پہنچائی جا رہی ہے جو کھلم کھلا ملک دشمنی ہے۔ فوج نہ صرف ہمارے ملک کی محافظ ہے بلکہ فوج ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش رہتی ہے رحمت خان وردگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے گملوں میں اگنے والے سیاستدان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے فوج اور اداروں پر الزامات لگا کر قومی سلامتی کو دائو پر لگا رہے ہیں تاہم عوام نام نہاد سیاستدانوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے پوری قوم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے فوج کو بدنام کرنے والوں کو آئین کی پاسداری کرتے ہوئے فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے سیاستدانوں کا آلہ کار نہ بننے اور نیوٹرل رہنے کا جو فیصلہ کیا ہے اسے پوری قوم کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔ فوج کے خلاف شرانگیز مہم چلانے والے اپنے دور اقتدار میں عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے دکھوں میں اضافہ کرتے رہے عوام نے فوج کے خلاف شرانگیز مہم چلانے والوں کا ساتھ نہ دینے کا تہیہ کر لیا ہے اور آنے والے انتخابات میں فوج کے خلاف شرانگیز مہم چلانے والوں کا سیاسی جنازہ نکل جائے گا۔
پشاور سے مزید