• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے پرانے کارکن نالاں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں نامزدگیاں نہ ہونے پر بنیادی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کے مقابلے میں آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر نشست پارٹی قائد کو پیش کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تحریک انصاف کے مقامی راہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ سابق ایم این ایز ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم میں ملوث ہیں۔ پی ٹی آئی اسلام آباد کے مقامی راہنماؤں راجہ کیوان عباسی، سلیم آفریدی، بہادر شاہ اور محمد قاسم مغل نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چودہ ، پندرہ سال سے پارٹی اور عمران خان کے نظریئے کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے پارٹی چیئرمین سے اپیل کی کہ وہ نظریاتی اور پرانے کارکنوں کی آواز سنیں اور میرٹ سے ہٹ کر جاری کئے جانے والے تمام ٹکٹ منسوخ کرکے نظریاتی کارکنوں کو جاری کریں۔
اسلام آباد سے مزید