• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیرحضرات متاثرین بحالی کے کام میں ساتھ دیں‘ الخدمت فاؤنڈیشن

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدرانجینئرجمیل احمدکرد نے کہاہےکہ الخدمت فائونڈیشن غرباء ومساکین اورکم آمدنی والوں کی مددکیلئے بھی کام کرر ہی ہے مخیر حضرات اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔یتیموں کی کفالت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،غریب طلباء کو تعلیمی معاونت اور علاج ومعالجے سمیت راشن ودیگر امداد کی فراہمی کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہےان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی دفتر میں وفد اور سوشل میڈیا کے دوستوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ سے مزید