• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیند نیچے بیٹھ رہی ہے، پاکستان کو جلد آؤٹ کرلیں گے، ہیری بروک

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ا نگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک نے کہا ہے کہ پنڈی کی پچ پر گیند کچھ نیچے رہ رہی ہے،امید ہے تیسرے دن پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ جمعے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پچ پر ابھی بولروں کے لئے مدد نہیں ہے۔ میں پاکستان میں پی ایس ایل اور ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیل چکا ہوں لیکن یہ خاص اننگز تھی جس میں تیزی سے بیٹنگ کی۔ ہیری بروک نے پنڈی ٹیسٹ میں رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے 116گیندوں پر153رنز بنائے۔ ہیری بروک کی اس سال لاہور قلندرز کی طرف سےاسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پانچ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے بنائی گئی 102 رنز کی اننگز آسانی سے بھلائے جانے والی نہیں ہے۔