• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکاکو گول نہ کرسکے، غصے میں شیشہ توڑ دیا

دوحا (جنگ نیوز) ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کےلیے گول کے مواقع ضائع کرنے والے رومیلو لوکاکو نے میچ کے اختتام کے بعد ڈگ آؤٹ کا شیشہ توڑ دیا۔ احمد بن علی اسٹیڈیم میں کروشیا کے خلاف یہ میچ بیلجیم کو جیتنا ضروری تھا۔ اس میچ کے دوسرے ہاف میں لوکاکو کو ایک دو نہیں بلکہ گول کرنے کے 4 آسان مواقع ملے لیکن وہ ہر مرتبہ ہی چوک گئے۔