راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) انگلش کرکٹ ٹیم پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657ر نز بناکر آؤٹ ہوئی، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کاپانچواں سب سے بڑا اورپاکستانی سر زمین پر دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل انگلینڈنے2015میں ابوظبی میں598رنز بنائے تھے۔یہ ملک سے باہر انگلینڈ کا دوسرا بڑا اسکور ہے اس سے قبل1930میں انگلینڈ نےکنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف849رنز بنائے تھے۔انگلینڈ نے ساڑھے چھ کی اوسط سے رنز بنائے۔پاکستانی سرزمین پر بھارت نے2004میں ملتان ٹیسٹ میں675رنز بنائے تھے۔