• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس جینڈر بل اسلام اور آئین کے منافی، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام غریبوں کے حقوق کا استحصال اور مزدوروں سے جینے کا حق چھین رہا ہے،عوام سسٹم کی تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ انہیں ان کے حقوق مہیااور مسائل حل ہوسکیں،ایسے کسی قانون اور بل کو تسلیم نہیں کرینگے جو نظریہ پاکستان کی اساس کے خلاف ہو،ٹرانس جینڈر بل اسلام اور آئین کے منافی ہے اعلیٰ عدلیہ از خود نوٹس لیکر کالعدم قرار دے،ملک کو ترقی وخوشحالی کی طرف لے جانا ہے تو مغرب کی بجائے آقا کریم ﷺکے نظام پر عمل کرنا ہوگا،روزگار کی تلاش کیلئے تعلیم یافتہ نوجوان حکومتی دفتروں کے دھکے کھا رہے ہیں،مہنگائی،بے روزگاری کے جن کو قابو کرنے میں حکمران بے بس ،موجودہ حکمران معاشی استحکام کو بہتر بنانے کی بجائے دعوؤں اور طفل تسلی سے کام چلارہے ہیں،دین کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد آخری سانس تک جاری رکھیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید