کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق اور تاحال لاپتا افراد کے اہل خانہ کے لئے ہی صرف یہ سانحہ نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کے لئے سانحہ ہے، حکومت اس سانحے کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن ساتھ دے گی۔وہ جمعرات کو یہاں مذکورہ سانحے میں جاں بحق عثمان کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد تاحال لاپتا نعمت اللہ عبداللہ ولد حاجی رئیس کے گھر پر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کررہے تھے۔وزیر محنت نے عثمان مرحوم کے والد اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔