کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مرمت کا کام جمعہ کو انجام دے گی، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ اور تھرڈ فیز پمپ ہاؤس کے فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی صبح 10 بجے سے شام 6بج کر 30منٹ تک معطل رہے گی، شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً 60ملین گیلن کی عارضی کمی متوقع ہے لیاری، صدر اور چنیسر ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔