• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشف ڈاڈا اور ریاست جدگال گینگز کے 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز نے پرانا گولیمار، پاک کالونی اور ناظم آباد سے کاشف ڈاڈ ا اور ریاست جدگال گینگز سے تعلق رکھنے والے 9 ملزمان ارسلان عرف مٹھو ، لیاقت علی عرف کمانڈو ، آشر، عیشان صفدر عرف شانو، رضوان عرف ٹینڈو ، محمد احمد، نعمان ، ندیم اور سجاد کو گرفتار کرکے 4 پستول ، 363 عدد ٹوکن کرسٹل، 8.35کلو گرام چرس، 25 ٹوکن آئس،48شراب کی بوتلیں،150کلو گرام گٹکا، 1490پیکٹ ماوا، 18موبائل فونز اور41 لاکھ 37ہزار 400روپے نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید