• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیرصدارت ن لیگ کا ہنگامی اجلاس، پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے اقدامات پر غور

لاہور‘ اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں،نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔شہباز شریف نے نواز شریف کی زیرصدارت ورچوئل اجلاس کی سفارشات سے شرکاء کو آگاہ کیا‘ تمام ممکنہ آپشنز پر مشاورت بھی کی گئی، مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی گئی نیز وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب پارٹی قائد نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس کی سفارشات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔ ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ناراض پی ٹی آئی اراکین سے رابطوں کے سلسلے میں آگاہی دی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کو پنجاب اسمبلی کے معطل لیگی ارکان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید