کوئٹہ(نمائندہ جنگ)پاکستان میں متعین ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارتی ہدف بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کے خواہاں ہیں چاہتے ہیں کہ پاکستان ،ایران اور افغانستان کے درمیان دیرپا اور مستحکم تجارتی تعلقات ہوںا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاک ایران چیمبر کے پیٹرن انچیف جمعہ خان،صدر حمد اللہ ترین ،نائب صدر اسد خان نورزئی، کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل محمد حسن درویش وند،کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر ولی محمد نورزئی،سمیت دیگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔