اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے ۔ عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری 15 روزہ رپورٹ کے مطابق اس وقت عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق 30 نومبر تک سپریم کورٹ میں 52190 مقدمات زیر التوا ہیں،16 نومبر سے 30 نومبر کے دوران 840 نئے مقدمات دائر ہوئے،اسی مدت کے دوران 675 مقدمات نمٹائے گئے،یکم اکتوبر تک سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 50 ہزار 369 369 مقدمات تھی،دو ماہ میں عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں لگ بھگ دو ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔