واشنگٹن، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکا نے دنیا بھر میں مذہبی آزادیوں سے متعلق اپنی بلیک لسٹ میں کیوبا، نکاراگوا اور روسی گروپ واگنر کا نام بھی شامل کردیا ہے جس کے بعد ان پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں.
اس فہرست میں ایک بار پھر بھارت کا نام شامل نہیں کیا گیا جہاں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو ہجوم کے ہاتھوں قتل اور مذہبی آزادیوں پر قدغن سمیت مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے بتایا کہ واگنر گروپ کا نام جمہوری وسطی افریقا میں انسانیت کیخالف جرائم میں ملوث ہونے پر ڈالا گیا ہے۔