• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت حتمی بحث کیلئے آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی ۔ وفاقی وزارتوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے مشترکہ رپورٹ جمع کرادی گئی جو درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف حافظ عمر نواز اور عامر ظفر نےراؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ،راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔سماعت کے موقع پرایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ طارق پرویز اور دیگر حکام ،پی ٹی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل لاء،ڈائریکٹر ویب کے علاوہ وفاقی وزارت آئی ٹی،وفاقی وزارت قانون و انصاف،وفاقی وزارت اطلاعات اور وفاقی وزارت مذہبی امور کے نمائندے پیش ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید