• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی نئی اسمبلی آنے تک عہدے پر کام کرتے رہیں گے، آئینی ماہر

اسلام آباد ( طاہرخلیل ، نمائندہ خصوصی )اسلام آباد میں آئینی ماہر بیرسٹر عمر سجاد کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نئی اسمبلی کے آنے تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے ،۔صدر کے عہد صدارت کی میعاد 8 ستمبر 2023کو ختم ہو گی جبکہ موجودہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت 11اگست 2023 کو مکمل ہو گی ۔بیرسٹر عمر سجاد کے مطابق آئین کے آرٹیکل 44 میں واضح کہا گیا کہ صدر مدت کی تکمیل کے باوجود نئی اسمبلی کے آنے تک کام کرتا رہے گا اور نئی اسمبلی کے الیکشن کے ایک ماہ بعد نئے صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ صدر کے مواخذ ے کیلئے دونوں ایوانوں کے 290 کی منظوری درکار ہو گی جو حکومت کے پاس نہیں۔
اسلام آباد سے مزید