• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رکن قومی اسمبلی و رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے معذور افراد کے لیے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر معذور افراد کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکن کشور کی خصوصی کوششوں سے اسپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،آج معذور افراد کا دن نہیں بلکہ پرسن وڈاسپیشلٹی کا عالمی دن ہے، کمزور معاشرے طاقتور کے حق میں قانون سازی کرتے ہیں سیاست میں لگتا ہے کہ جن کے پاس چیئر ہے انکے پاس ویل چیئر ہونی چاہئے اور جن کے پاس ویل چیئر ہے ان کے پاس اگر چیئر آجائے تو معاشرے میں بہتری ممکن ہے۔ معذور افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں انکو نظر انداز کرنے کے بجائے انکی صلاحیتوں کو تراشا جائے اور انکی داد رسی کی جائے تاکہ انکا حوصلہ بلند ہواور یہ افراد ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کردیں کہ یہ نہ صرف عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتیں اور اس ضمن میں اسپورٹس کمپلکس کے قیام سے معذور افراد کھیل کے میدانوں میں بھی اپنا اور اس ملک کا نام روشن کرینگے اور ایم کیو ایم پاکستان اس وقت اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جب تک معذور افراد کو درپیش مسائل حل نہیں ہوجاتے۔ اس موقع پر کشور زہرہ نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا مقصد یہ ہے کہ معذور افراد کو بھی وہ تمام سہولتیں فراہم کی جائیں جو عام افراد کو میسر ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید