• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے،عدالت نے 24 دسمبر کو دلائل طلب کرلیے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، سات سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا، ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے سے بری کیا جائے،ڈاکٹر عاصم حسین کےخلاف 2015 میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں انیس قائمخانی، وسیم اختر، رؤف صدیقی، قادر پٹیل، عثمان معظم نامزد ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید