• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپرہائی وے جیلانی شاہ مزار کے قریب حیدرآباد سے کراچی آنے والے روڈ پر ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی،پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کر دی ،ایس ایچ او ذوالفقار آرائیں کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا،ہلاک ہونے والے ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت محمد ساجد ولد محمد علی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے تیس بور پستول اور رائونڈذ برآمد کئیے گئے ہیں۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کا آبائی تعلق ساہیوال سے بتایا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید