• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، موقع ملا تو کوشش کروں گا کہ میچ فنش کروں۔ اتوار کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ انگلش ٹیم چائے کے وقفے پر اننگز ڈکلیئر کردے کی۔ میچ بچانا پہلی ترجیح ہے۔ کیمپ میں یہی بات چل رہی ہے اس میچ کو جیتنا ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ کہتی ہے جیسے آپکو آسانی ہے ویسے ہی کھیلو ۔ انگلینڈ کو بھی کریڈٹ دینا پڑے گا وہ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔پچ میں سلو ٹرن ہے ، ہم جیت کی جانب گامزن ہیں۔ بیٹنگ کوچ محمد یوسف ہمیں نیچرل گیم کھیلنے کا کہتے ہیں۔ اپنی آف اسپن پر ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کرتارہتا ہوں۔