کراچی ، تہران (نیوز ڈیسک، نیوز ایجنسی ) ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت دیدی، ملزمان کرپٹو کرنسیز میں وصولیاں کرتے تھے اور اس کے عوض ہتھیار اور دیگر سازوسامان کی خریداری کرتے تھے جبکہ انہوں نے شواہد مٹانے، سکیورٹی کیمروں سے بچنے جیسی دیگر تربیت حاصل کررکھی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کے الزام میں سزا پانے والے چاروں افراد کو اتوار کی صبح سزائے موت دی گئی۔ایران کی عدلیہ کی جانب سے بھی چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ چاروں پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرنیکاالزام تھا۔