• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف، پولیس اہلکار بن کر ملزمان نے بیرون ملک سے آنے والے شہری کو لوٹ لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف کے علاقے میں جعلی پولیس اہلکاروں نے بیرون ملک سے آنے والے شہری کو لوٹ لیا، مدعی نے بتایا کہ وہ سعودی عرب سے کراچی میں اپنے گھر کے قریب پہنچا تو کار سوار ملزمان جنہوں نے پولیس کے جیسی وردی پہنی ہوئی تھی اسے روکا اور تلاشی کے بہانے اسکے پاس موجود 14 ہزار سعودی ریال اور اسکا پاسپورٹ چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کر دی ہے۔