• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، مقتول گٹکا ماوا فروش تھا، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 28سالہ گلاب ولد یوسف ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا،ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول منگھو پیر ناردرن بائی پاس سے گٹکا ماوا لیکر آ رہا تھا کہ راستے میں ملنگ گوٹھ کے رہائشی نصیر اور اس کے ساتھی امداد نے مبینہ طور پر گٹکا ماوا چھیننے کے دوران مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعہ گٹکا ماوا اسمگلروں کے آپس کے تنازع کا شاخسانہ ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید