• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ بی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بلوچستان سے کراچی آنے والے 10ویلر ٹرک کو تحویل میں لے لیا ، اضافی خفیہ ٹینک سے تقریباً 9200لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا، ترسیل میں ملوث طارق اور ارشد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید