• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانوروں کی آمدورفت محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی آزاد خان کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر قائم مرکزی مویشی منڈی کے دورہ کے موقع پر کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آمدورفت کو بھرپور طور پر محفوظ بنانے کے لئے پولیس اور رینجرز کے تعاون سے اقدامات کئے گئے ہیں، اسٹیٹ بنک کے تعاون سے رقوم کی لین دین کے لئے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی پر ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے،کراچی انتظامیہ شہر میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کررہی ہے،تمام اضلاع میں ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشننر، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے تعاون سے مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں،انہوں نے سات مختلف بنکوں کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے رقوم کی ڈیجیٹل لین دین کی سہولت کا افتتاح کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید