• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، لڑکی سمیت 2 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر بلاک 11حسین ہزارہ گوٹھ میں جھگڑے میں فائرنگ سے 40سالہ یونس ولد عزیز جاں بحق، 17سالہ عائشہ دختر کریم اور 50سالہ کریم ولد جان محمد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق سمیر بلوچ عرف سمیع بلوچ ولد شاہد بلوچ اور کریم ولد یار محمد کا دو دن پہلے جھگڑا ہوا تھا، منگل کو کریم ولد یار محمد کا ماموں صلح صفائی کے لیے سمیر کے گھر آئے تھے،اس دوران گرما گرمی ہوگی جس پر سمیر نے اپنے پستول سے فائرنگ کر دی، پولیس کے مطابق سمیر بلوچ موقع سے فرار ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید