کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ضلع جنوبی میں عوامی مقامات پر نصب بل بورڈز اور سائن بورڈ کے خلاف درخواست پر مئیر ، کمشنر کراچی، ٹی ایم سی صدر و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے اور ، فریقین سے 20اگست کو تحریری جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میٹروپول، شارع فیصل اور دیگر مقامات پر بڑے اشتہاری بل بورڈز کی تنصیب کی جارہی ہے ، عوامی مقامات پر اشتہاری بل بورڈز کی تنصیب قبضہ اور تجارتی استعمال کے مترادف ہے، بل بورڈز عوامی جان و مال کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کے جوابات آنے کے بعد ہی کیس کا جائزہ لیا جائے گا۔