• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری کارکردگی سے قابض میئر شدید بوکھلاہٹ کا شکار، سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے امیرجماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئر مین لیاقت آبادفراز حسیب کے ہمراہ بی ون ایریا، یوسی 6 لیاقت آباد، سندھی ہوٹل میں ٹی ایم سی لیاقت آباد کے تحت ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا ، سیف الدین ایڈوکیٹ نے ڈسپینسری کے احاطے میں پودا بھی لگایا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی سے قابض میئر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، سندھ حکومت کا سالانہ بجٹ 3500ارب روپے جبکہ جماعت اسلامی کے ایک ٹاؤن کے پاس صرف ایک یا ڈیڑھ ارب روپے کا بجٹ ہے، اس کے باوجود جماعت اسلامی امانت و دیانت کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروف اور تعمیراتی کام مکمل کر رہی ہے، میئر کو یہ ہضم نہیں ہو رہاکہ ایک ٹاؤن ہزار گلیاں تعمیر کر رہا ہے، لیاقت آباد ٹاؤن نے محدود وسائل میں اپنے تمام پارکس اور ڈسپنسریاں بحال کر دی ہیں، الطاف علی بریلوی روڈ انتہائی مخدوش حالت میں تھی، گزشتہ دنوں لیاقت آباد ٹاؤن نے دن رات کی محنت سے اس کو مثالی روڈ بنا دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید