کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے 12مئی کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر نے سیاسی جماعتوں کی آڑ لے کر دو درجن سے زائد ایم کیو ایم کارکنان کو نہایت بے دردی سے شہید کیا ،انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے کہ شہر کو یرغمال بنانے والے اصل سفاک دہشتگرد آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، ایم کیو ایم مطالبہ کرتی ہے کہ 12مئی کے اصل کرداروں کو بے نقاب کر کے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ شہداء کے لواحقین کو حقیقی انصاف مل سکے۔