• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر خاموشاں رکھ دھمیال میں 1 ہزار کنال کی اراضی مختص کی گئی ہے، بشارت راجہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) صوبائی وزیر ماحولیات و پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے جنرل سیکرٹری تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر محمود کیانی کے ہمراہ شہر خاموشاں قبرستان رکھ دھمیال کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کینٹ اور شہر کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔شہر خاموشاں رکھ دھمیال میں 1 ہزار کنال کی اراضی مختص کی گئی ہے۔شہر خاموشاں رکھ دھمیال میں ایک ہزار کنال پر مشتمل ہے۔ اقلیتی برادریوں کے لیے شہر خاموشاں میں ایک سو کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ شہر خاموشاں کی چار دیواری، جنازہ گاہ، گورکن اور چوکیدار کی رہائش گاہوں کی تکمیر کے ساتھ میت وین اور لواحقین کے لیے بس کی سہولت بھی موجود ہے۔شہر خاموشاں رکھ دھمیال راولپنڈی پر 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔شہر خاموشاں جانے والی سڑک کی تعمیرپر 5 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔
اسلام آباد سے مزید