• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سے باہر بڑی اور عظیم فتوحات میں سے ایک، بین اسٹوکس

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ پنڈی کی پچ پر میچ جیتنا نا قابل یقین ہے ، ہمارے بولروں کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے پاکستانی بیٹنگ کو کنٹرول کیا۔ یہ ملک سے باہر انگلینڈ کی بڑی اور عظیم فتوحات میں سے ایک ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ برینڈن میک کولم کی کوچنگ میں ہم نے آٹھ ٹیسٹ کھیلے ہم اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جیت رہے ہیں۔ اس قسم کی پچ پر آؤٹ آف دی باکس جانا پڑتا ہے ۔ ایک وقت تھا جب ہم اس ٹیسٹ سے بھاگ رہے تھے پھر ہم نے پاکستان کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔