• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے غربت بڑھی، امیر ممالک قرضوں پر ریلیف دیں، احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے غربت میں 4فیصد تک مزید اضافہ ہوگیا ہے، 91لاکھ افراد مزید غربت کا شکار ہوگئے ہیں ، سیلاب سے پاکستان کا نقصان 46ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ گیا ہے، ترقی پذیر ممالک کو قرضوں پر ریلیف دینے کی ضرورت ہے،حکومت نے غریب ترین اضلاع کیلئے 40ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، سارک ملکوں میں موسمیاتی تبدیلیاں روس، یوکرین جنگ سے زیادہ خطرناک ،ترقی کیلئے مشترکہ ایجنڈے پرکام کیاجائے، وزارت ترقی و منصوبہ بندی میں ایس ڈی جیز یونٹ قائم کیا گیا ہے25غریب ترین اضلاع میں سے بھی 19اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے، فرینڈز آف پاکستان کانفرنس 10جنوری کو منعقد کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید