اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وباء سے بچنے کے لیے بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی۔جیو نیوز کے مطابق سندھ اورپنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا کے باعث بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وفاقی وزارت صحت کے حکام کاکہنا ہےکہ بھارت سے مچھردانیوں کی خریداری کے لیے کابینہ ڈویژن سے این او سی درکار ہے۔