• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجر قوم اپنے ووٹ کو اپنا مضبوط ہتھیار بنا لے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین آفا ق احمدنے موجودہ حالات پر کارکنان و ذمہ داران کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم برے سے برے حالات میں بھی خود کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی بجائے اپنے ووٹ کو اپنا مضبوط ہتھیاربنا لے، ایک منظم سازش کے تحت مہاجر قوم کی حب الوطنی کو مشکوک بناکر ان پر تعلیم اور روزگار کے دروازے مکمل بند کردئیے گئے ہیں، وفاق اور صوبے میں لاکھوں افرادکو روزگار فراہم کیا گیا سوائے مہاجروں کے۔ پنجابی اور سندھی حکمرانوں کا مہاجروں کے خلاف متعصبانہ رویہ حیران کن نہیں ہے لیکن مہاجر نام پر سیاست کرنے اور اسمبلیوں میں پہنچنے والوں کی طرف سے ذاتی مفادات حاصل کرنے اور مہاجر حقوق روندے جانے پر خاموشی اختیارکرنے پر پوری قوم کو رنج ہے۔
اہم خبریں سے مزید