• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو سیمینار، 80 فیصد حاملہ خواتین میں خون کی کمی کی نشاندہی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کنٹی نیوئس میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای ) کے تحت انیمیا یا خون کی کمی کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ماہرین کی جانب80 فیصد حاملہ خواتین میں خون کی کمی کی نشاندہی کی گئی،ڈاکٹر تزین نے طریقہ علاج پر روشی ڈالی،ڈاکٹر راحت ناز نے دیہات کی خواتین میں وٹامن اور خون کی کمی پربات چیت کی ،وائس چانسلر پروفیسرامجد سراج نے کہاکہ متاثرین صحت کا خیال اور بروقت ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرکے صحت مند زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں انیمیا یا جسم میں خون کی کمی کےحوالے سے منعقدہ سیمینارکی مہمان مقرر جے ایس ایم المنا، ایس او جی پی کی سیکریٹری جنرل، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی اکیڈمک کونسل کی چیئرپرسن اور سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر تزین عباس نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں کا رخ کرنے والی حاملہ خواتین کی اکثریت تقریباً 80فیصد خون کی کمی کا شکار ہوتی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ خوتین اور بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید