• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی پر حملہ کے بااثر ملزموں کو گرفتار کیا جائے، اکرم ترین

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کوئٹہ کے رہائشی بزنس مین محمد اکرم ترین نے وزیر اعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ انکے بھائی پر حملہ کے بااثر ملزموں کو گرفتار کیا جائے ، پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اکرم ترین نے کہا ہے کہ دیرینہ تنازع کے باعث بعض افراد نے انکے بھائی سردار نسیم خان ترین اور انکے دوست ہاشم ترین کو27اکتوبر 2022ءکوسیشن کورٹ کے باہر نکلتے ہوئےسر پر خنجر مار کر زخمی کر دیا تھا، بعد ازاں محمد ہاشم ترین جان کی بازی ہار گیا تھا ، اس دوران ملزموں کی اپنی فائرنگ سے انکا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے عدم تعاون کے باعث مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان سر عام دندناتےپھر رہے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید