ملتان(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل ملتان سٹی میڈم ناصرہ بتول نے کہا وہ خواتین جن کو 8171 سے رقم وصولی کا پیغام وصول ہو چکا ہے مگر انہوں نے ابھی تک اپنی رقم 7000 وصول نہیں کی وہ اپنی رقم حبیب بنک کے قریبی ایجنٹ سے حاصل کر لیں ورنہ انکی رقم حکومت کے اکاونٹ میں واپس چلی جائے گی رقم وصولی میں کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے فوری رابطہ کریں۔