لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا،یو ٹرن لینا اور غلطی کر کے پچھتانا عمران خان کی سرشت میں شامل ہے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ اب تو گھر والے انتخابی اصلاحات کی باتیں کر رھے ہیں۔ پیپلز پارٹی وسیع البنیاد سطح پر انتخابی اصلاحات کرنیکی تجویز دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب چودھری پرویز الٰہی کی مثبت تجاویز پر غور کریں۔