• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم کالونی سے 3 دہشت گرد گرفتار، دستی بم و اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاون پولیس نےحساس اداروں کی اطلاع پر بروہی روڈ پورٹ قاسم کالونی میں کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں صبغت اللہ عرف ارمانی ، شیراز غلام سرورعرف انڈیا اور طلعت اقبال عرف پپو کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ غیر ملکی ایجنسیوں کےلئیے فارن فنڈنگ اور ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر بناکر غیر ملکی تنظیموں کو فراہم کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم ،دو بم ڈیٹونیٹرسرکٹ ، بارودی کیمیکل ، دو پستول چار موبائل فون اور ایک رکشا برآمد ہوا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید